Copied
"بازاری عورت"
آپ پچھلے آدھے گھنٹے سے میرے پاس ایسے ہی بیٹھے ہیں، ہمارا وقت قیمتی ہوتا ہے ، اگر کوئی مسلہ ہے تو بتائئں ورنہ باہر جا کر کسی دوسرے کو بھیجیں-
بس دس منٹ اور بیٹھوں گا لیکن ایک وعدہ کرو : میرے دوستوں کو مت بتانا کہ میں ایسے ہی بیٹھا رہا-
"یہ کیا بات ہوئی ، اگر آپ ایسا کام پسند نہیں کرتے تو اندر کیوں آئے؟ "
بس دوستوں کا اسرار تھا اس لیے-
"کمال ہے! آپ تو فرشتہ ہیں پھر"
نہیں ، میں فرشتہ نہیں ہوں، میں بھی دوسروں کی طرح ہی ہوں-
"تو کیا مجھ میں کوئی کمی ہے؟"
نہیں تم میں کوئی کمی نہیں ہے-
"تو پھر؟"
تم صرف جسم ہو ، تمہارے اندر سے عورت کا رومانس ختم ہو چکا ہے-
رب نے کائنات میں کروڑوں حسن رکھے ہیں جن میں عورت "اشرف الحسن" ہے-
حسن پردے میں ہے اور عورت جب بکتی ہے تو "اشرف الحسن" کے مقام سے نیچے گر کر صرف جسم رہ جاتی ہے-
میں رومانس میں ساری ساری رات صرف باتیں کرتے ہوئے گزار سکتا ہوں-
غالب نے کیا تھا :
بیٹھ کر رات بھر پہلو میں یار کے غالب
جو کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں-
میں اسے کمال نہیں سمجھتا، انسان میری طرح جب جسم کے بجائے رومانس پسند ہو تو اس کے لئے کوئی کمال نہیں، بلکہ بہت سہل ہے-
عورت چودہویں کا چاند ہے لیکن جب وہ بکتی ہے تو اس کی چاندنی اڑ جاتی ہے اور پیچھے صرف پتھر رہ جاتا ہے-
تمہارا حسن صرف پتھر ہے-چاند کا پتھر---جس کی روشنی اڑ چکی ہے
اور میں پتھر میں موجود روشنی کا پجاری ہوں-"